فرانس(حمید چوہدری سے)فرانس میں شوکت خانم میموریل ہسپتال فنڈ ریزنگ پروگرام کی تیاریاں عروج پر،کمیونٹی راہنماؤں اور بزنس مینوں کی طرف سے بھر پور حمایت کی یقین دہانی
شوکت خانم فنڈ ریزنگ پروگرام کے حوالے سے فرانس کے نواحی علاقہ کرائی میں میٹنگ کا انقعاد کیا گیا جس میں پیرس سے ڈائریکٹر شوکت خانم فرانس مشتاق جدون ۔مبارک جدون اور یاسر خان تشریف لائے جبکہ کرائی میں میٹنگ کی میزبانی لالہ برہان ،سعید برہان و یاسر قدیر نے کی ۔
اس موقع پر مشتاق جدوں۔ یاسر قدیر و یاسر خان کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال اور فنڈ ریزنگ پروگرام کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی گئی اور کرائی سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔
یاد رہے کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال فنڈ ریزنگ پروگرام مورخہ 29ستمبر بروز جمعرات ،بوقت شام 7بجے پیرس کے نواحی علاقہ میں زائقہ ریسٹورنٹ ویلئیر لے بیل میں منعقد ہوگا