سٹاک ہوم : سویڈن میں گینگ وار شدت اختیار گئی ،ہلاکتوں کی تعداد 60تک پہنچ گئی

سٹاک ہوم (نئی دنیا) اہم یورپی ملک سویڈن میں گینگ وار شدت اختیار کرگئی ہے جس کے بعد وزیر اعظم نے آرمی چیف کو طلب کرکے فوری ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے ۔

یورپی میڈیا کے مطابق گینگسٹرز کی آپسی جھگڑوں میں گزشتہ برس ہلاکتوں کی تعداد 60 تھی جب کہ رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ بڑھ جانے کا امکان ہے ، آج بھی ایک 25 سالہ خاتون جو مبینہ طور پر گینگ سے روابط رکھنے والے شخص کی پڑوسی تھی ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئی،جبکہ گزشتہ روز دارالحکومت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد مارے گئے تھے، رواں ماہ گینگ وار میں مارے جانیوالے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ سویڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گینگ وار میں حالیہ اضافہ جرائم پیشہ گروپ Foxtrot کے دو حریف دھڑوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ہوا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ گینگ وار کے خلاف آپریشن میں فوج کا کردار کیا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں