برازیل میں زائد المعیاد ’پیسٹو‘ (Pesto)کھانے سے خاتون کا جسم مفلوج ہو گیا

برازیلیا(نئی دنیا) برازیل میں زائد المعیاد ’پیسٹو‘ (Pesto)کھانے سے خاتون کا جسم مفلوج ہو گیا اور اب وہ ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق 47سالہ کیمیئرو سوبریئرا گوز نامی اس خاتون نے ایک کسان سے پیسٹو نامی اٹالین چٹنی خریدی تھی جس پر اس کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں لکھی گئی تھی۔
خاتون نے دسمبر 2021ءمیں کسان سے یہ چٹنی خرید کر کھائی تھی ، جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ ہسپتال جا پہنچی۔ اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور اس کا پورا جسم تھکن سے چور تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کیے تو پتا چلا کہ اسے ’Botulism‘ نامی عارضہ لاحق ہو چکا ہے۔
یہ ایک بہت کم پائی جانے والی مگر سنگین نوعیت کی بیماری ہے جو ایک انتہائی طاقتور بیکٹیریا کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے اور انسان کے عصبی نظام پر حملہ آور ہوتی ہے۔ چنانچہ اس بیماری میں سب سے پہلے نظام تنفس میں مشکلات پیش آتی ہیں اور پھر پٹھے ناکارہ ہو جاتے ہیں، جس سے پورا جسم مفلوج ہوجاتا ہے۔ کیمیئرو سوبریئرا گوزکا کہنا ہے کہ ”پہلے میں واکر کی مدد سے کچھ چل لیتی تھی اور اپنے ضروری کام کر لیتی تھی لیکن اب میں مکمل طور پر بستر کی ہو کر رہ گئی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں