اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری،21افراد ہلاک

وینس (نئی دنیا) اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس پل سے نیچے بجلی کی تاروں پر گری، جس کے بعد رکاٹوں سے ٹکرا کر 30 میٹر فاصلےپر ریلوے ٹریک پر جا گری جس کے باعث بس میں آگ لگ گئی تھی۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں بس میں سوار جرمن اور یوکرینی غیر ملکی سیاحوں اور 2 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جائے واقعے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں