کابل (نئی دنیا) مرکزی ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ جاری سلوک ناقابل قبول ہے، پاکستان کو اس حوالے سے اپنے لائحہ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان کے سکیورٹی مسائل میں افغان مہاجرین کا کوئی ہاتھ نہیں، جب تک افغان مہاجرین اپنی مرضی اور اطمینان سے پاکستان سے نکلتے ہیں، پاکستان کو برداشت سے کام لینا چاہیے۔