لاہور (نئی دنیا )ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بعداب ٹک ٹاک نے بھی ماہانہ فیس پر مبنی پروگرام صارفین کیلئے متعارف کروانے کی تیاری پکڑ لی ہے ۔
معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے بھی سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے جانے پر کام کیا جا رہا ہے۔مگر اس پروگرام کے تحت اکاوئنٹ ویریفائیڈ یا نئے فیچرز تک خصوصی رسائی حاصل نہیں ہوگی بلکہ یہ اشتہارات سے پاک ویڈیوز دکھانے کے لیے ہوگا۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی جانب سے سب سے پہلے بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اشتہارات سے پاک سبسکرپشن پلان کی آزمائش شروع کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے اس سبسکرپشن پلان کے تحت ماہانہ 4.99 ڈالرز لیے جائیں گے۔بعد ازاں کمپنی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ ایک ملک میں اس پروگرام کی آزمائش کی جا رہی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ اس پروگرام کو دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے۔ اس سبسکرپشن پلان کے تحت ٹک ٹاک پر تھرڈ پارٹی اشتہارات کو نہیں دکھایا جائے گا، البتہ کریٹیرز کی مارکیٹنگ مہم پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔