کھاریاں پریس کلب کے وفد کاالمدثر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہروال کھاریاں کا دورہ

کھاریاں ( جبار ساگر ) کھاریاں پریس کلب کے وفد کاالمدثر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہروال کھاریاں کا دورہ کیا سید مدثر حسین شاہچیئرمین ادارہ و دیگر اسٹاف نے استقبال کیا ۔ وفد میں زمان احسن ( صدر ) ، انور چوہان ( جنرل سیکرٹری ) ، احسان الحق ، راجہعرفان عباس ، نائب صدر جبارساگر ، اختر وزیر ، جاوید اقبال وڑائچ ، رزاق انصاری ، سلمان بٹ ، میاں طاہر رشید شامل تھے ۔پرنسپل ادارہ محترمہ عائشہ شوکت اور ڈاکٹر جویریہ نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر اسپیشل بچوں وبچیوں نے اپنی خداد اد صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ کیا ۔ صوفی کلام و ٹیبلو پیش کئے ۔ جسے شرکاءنے بے حد سراہا اور دل کھول کر بچوں کو داد دی ۔ مختصر تقریب سے مدثرحسین شاہ ، زمان احسن ، انور چوہان نے خطاب کیا ۔ مدثر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارا ادارہ گزشتہ 22سال سے اسپیشل بچوں کو فریتعلیم و ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کررہا ہے ۔ جس کےلئے میں نے 72 کنال رقبہ اور خوبصورت بڑی بلڈنگ مختص کر رکھی ہے۔ یونیورسٹی اور ہسپتال کے میگا پروجیکٹس بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں