ڈویژن گجرات ضلع منڈی بہاﺅالدین میں صحافتی خدمات کے اعزاز میں تقریب ۔

کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) ڈویژن گجرات ضلع منڈی بہاﺅالدین میں صحافتی خدمات کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ سابق اور موجودہ افسران کی فہرست تو بہت طویل ہیں مگر جن میں سابق ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین ساجد حسین کھوکھر،سید علی رضا،نعیم عزیز سندھو،سابق ڈی پی او گجرات و منڈی بہاوالدین راجہ بشارت،عمر فاروق سلامت،سید غنضفر شاہ،مہر ناصر سیال اور سابق ڈی پی او انور سعید کنگرا سمیت دیگر ضلعی پوليس افسران شامل ہیں اور اسطرح ضلعی بیوروکریسی میں سابق ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر،ڈی سی سیف انور جپہ،اور ڈپٹی کمشنر محمد شاہد سمیت ضلع گجرات و ضلع منڈی بہاوالدین کے افسران نے اپنے اپنے دور ٹنیور میں صحافی ظہير سیال کی صحافتی کارکردگی کو سراہتے اور تعریفی سسرٹیفکیٹ سے نوازاتے رہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہیں،موجودہ ڈسٹرکٹ پوليس آفیسر منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی نے 2022.23 میں مزید بہترین پاليسی اور صحافتی اصولوں کے مطابق اپنی روایات کو صحافی ظہير سیال نے برقرار رکھا اور موجودہ ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین رضا صفدر کاظمی نے بہترین صحافتی فرائض دینے پر منڈی بہاوالدین کے مایہ ناز صحافی ظہیرسیال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ اور صدر یونین آف جرنلسٹں (MBUJ) کو اعلیٰ صحافتی خدمات کے اعتراف پر ضلعی ڈویژنل پولیس اور دیگر انتظامیہ افسران نے تعریفی اسناد سے نوازا جو ضلع منڈی بہاوالدین و گجرات کے صحافتی حلقوں کےلئے باعث مسرت ہے،صحافی ظہير سیال نے بطور ٹی وی چینلز رپورٹر ضلع منڈی بہاوالدین،گجرات،جہلم،حافظ آباد،وزیر آباد سمیت بھمبر آزاد کشمیر اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولنگر اور بہاولپور سمیت دیگر پنجاب کے اضلاع میں اپنی صحافتی فرائض سرانجام دے چکے ہیں،اور یہ پاکستان کے مختلف قومی ٹی وی چینل سے کیساتھ منسلک رہ چکے ہیں، ظہير سیال آج کل بطور سینئر رپورٹر قومی ٹی وی چینل کیساتھ گجرات ڈویژن جس میں ضلع منڈی بہاوالدین،گجرات و وزیر آباد اپنے صحافتی فرائض انجام دے رہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں