سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 976 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض (حمید چوہدری ) سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 976 غیر قانونی تارکین گرفتار کیےگئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 23 نومبرسے 29 نومبر 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کےمطابق کل گرفتار شدگان میں سے 10881 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔4159 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2936 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
اس عرصے کے دوران 700 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ان میں سے 40 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپی جبکہ 4 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 128 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 7 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں