شجاعت حسین ،نوازشریف ملاقات ؛ قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے اتفاق

لاہور(نئی دنیا)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
نواز شریف نے چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے اتفاق ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ اور چوہدری شافع حسین کے لیے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔
چوہدری وجاہت حسین، سالک حسین اور شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

نواز شریف 15 سال بعد ملاقات کے لیے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں