پیرس میں سخت سردی اور بارش کی پرواہ کیے بغیر غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

پیرس(حمید چوہدری سے)پیرس میں سخت سردی اور بارش کی پروا کیے بغیر غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیرس میں ریلی
اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے خلاف دارالحکومت پیرس میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کو روکنے کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل آئے
مظاہرین میں بچوں اور عورتوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بیرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے اسرائیل کےخلاف بھرپور نعرے بازی کی اور فرانس کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں