شیر افضل مروت کو16ایم پی او کے تحت 1 ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا

لاہور(نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو 1 ماہ کیلئے 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا، انہیں آج دوپہر لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرکے باہر نکلے تو جی پی او چوک میں پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لینے کے بعد تھانہ مزنگ منتقل کیا گیا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے 16 ایم پی او کے تحت ان کی ایک ماہ کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کیے اور انہیں تھانہ مزنگ سے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں