کھاریاں( جبار ساگر) صدر پی ٹی آئ خواتین ونگ ضلع گجرات ربیعہ شاہین نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو وزیراعظم عمران خان نے 2018 سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔یہ کامیابی پی ڈی ایم کے منہ پر طمانچہ ہے۔مفادات کی جنگ لڑنے والوں کو شکست گاش ہوئ اور حق سچ جیت گیا۔وزیراعظم عمران خان حق سچ پر ہیں یہی وجہ ہے کہ جیت حق سچ کی ہوئ کیونکہ پی ٹی آئ کی حکومت غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑرپی ہے۔اور یہ جنگ آئندہ بھی جاری رہے گی۔یہ جنگ ملکر جیتیں گے۔خوشحالی آے گی۔ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ملک پاکستان کی بھاگ ڈور مظبوط ہاتھوں میں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کریے گا۔