سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری ) سرائے عالمگیر موٹر وے آفس کے نزدیک ملنے والی نامعلوم لاش کو امانتاً سپرد خاک کردیا گیا ۔
سرائے عالمگیر موٹر وے آفسکے نزدیک سے ملنے والی نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش کو راجڑکلاں والے قبرستان میں امانتاً دفنا دیا نعش کی شناخت نہ ہوسکی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے ملازمین بھی موجود تھے ۔ لاش کی کفن و تدفین کا بندوبست انجمن بہبود مریضاں (رجسٹرڈ) سرائے عالمگیر نے کیا۔