پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کو ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان (نئی دنیا) پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے خلاف اتحاد کی دعوت دے دی
تحریک انصاف کو اتحاد کی دعوت پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دی گئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا سیاسی مخالف ایک ہے۔ آئیں مل کر مشترکہ مخالف کو شکست دیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے مقامی اتحاد قائم کرنے کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان بلوچستان سےالیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں