خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا سونو سنگھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاں بحق ہونے والے سونو کے کزن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کی ہلاکت کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونو سنگھ کانوں میں ہیڈ فون لگائے ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا
انہوں نےآخر میں تمام سوشل میڈیا صارفین سے التماس کی کہ اس قسم کی ایپس کو استعمال نہ کریں اور والدین کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں ۔