مغربی کنارے کے شہر رام اللّٰہ میں اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں فلسطینی سیاستداں خالدہ جرار کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف سامنے آیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے۔
اسرائیل کے رفح، خان یونس، دیر البلاح میں حملے
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رفح شہر کے مرکز میں واقع ایک رہائشی گھر پر حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رفح کے پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ خان یونس اور دیر البلاح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں رات بھر اسرائیلی بم باری جاری رہی۔