(ریذیڈنٹ ایڈیٹریورپ حمید چوہدری )
یورپین کمیشن کے سابق صدر اور ’یورو‘ کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے جیک ڈیلور 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 20 جولائی 1925 کو پیرس فرانس میں پیدا ہونے والے جیک ڈیلور ایک سوشلسٹ سیاستدان تھے جنہوں نے 1985 سے لیکر 1995 تک یورپین کمیشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، اس سے قبل صدر متراں کے دور میں وہ فرانس کے وزیر خزانہ بھی رہے۔جیک ڈیلورس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ان کا نام یورپین سنگل مارکیٹ اور یورو کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے کے علاوہ یورپی پروجیکٹ کے بہت سے بنیادی کاموں سے منسلک ہونے والے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ان اقدامات میں شینگن پاسپورٹ، فری ٹریول ایریا، اس میں توسیع، Erasmus پروگرام کے تحت طلباء کے تبادلے اور غریب ممالک میں ترقی میں مدد کے لیے ہم آہنگی فنڈز جیسے اقدامات شامل ہیں۔