لالہ موسیٰ (محمد کامران سے )ہارڈوئیرسٹور کے ملازم کی دوران ڈیوٹی پرسرار طور پر نعش پائی گئی ،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ شہر میں ہارڈ وئیر سٹور پر کام کرنے والے ملازم امجد کی چھت پر نعش پائی گئی ، ہارڈ وئیر سٹور کے مالک کے مطابق متوفی کی حرکت قلب بند یونے کے باعث ہلاکت ہوئی، متوفی ہارٹ کا مریض تھا،متوفی امجد ساکن قصبہ محلہ کے گھر والوں نے موت کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے انکار کردیا ہے