انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جاسکتا،جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قوم کو یکطرفہ اور عجلت میں ہونے والے فیصلوں پر سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے والوں سے نرمی کیوں برتی جائے؟
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا۔ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بظاہر حدود سے تجاوز اور عوامی امنگوں کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ پر اعتراض کرنے والے اب من پسند فیصلوں پر کیوں خاموش ہیں؟

آئی پی پی پیٹرن انچیف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کو انتخابی نشان دینا یا واپس لینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی نشان کی بیساکھیوں سے لولی لنگڑی پارٹی کو دوبارہ کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں