بیرون ممالک متعین پاکستانی سفارتکاروں کی3 روزہ کانفرنس 4 جنوری کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد(نئی دنیا) بیرون ممالک متعین پاکستانی سفارتکاروں کی3 روزہ کانفرنس جو4 جنوری کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں شروع ہو گی ،تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر، ہائی کمشنرز اور ناظم الامور اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جن میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، امریکہ سے مسعود خان، متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی، سعودی عرب سے احمد فاروق، روس سے خالد خان جمالی، برسلز امنہ بلوچ، روس سے پاکستانی سفیر احمد فاروق پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان اور کابل میں عبدالرحمان نظامی بھی شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کے پہلے روز پاک افغان تعلقات کے حوالے سے موضوع سرفہرست ہوگا جس میں افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف ہاشمی بھی شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں