سرگودھا: تھانہ لکسیاں اندھے قتل کا معمہ حل،مقتول کی دوسری بیوی نے آشنا سے ملکر اپنے خاوند کو قتل کیا ملزمان گرفتار
سرگودھا:مورخہ23.02.21کو تھانہ لکسیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ جلہ مخدوم کے رہائشی اللہ بخش کو نامعلوم ملزمان نے ڈنڈوں کے وارکرکے ناحق قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع وقوع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر ایس ڈی پیاو کوٹ مومن سرکل اور ایس ایچ او تھانہ لکسیاں بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکرکاروائی شروع کر دی جبکہ مقتول کی بیوی جو کہ اس وقت رسیوں سے بندھی ہوئی تھی کو آزاد کروایا گیا۔مقتول کی کسی سے کوئیدشمنی بھی نہ تھی اور کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا دوران تفتیش پولیس کو مقتول کی بیوی پر شک ہوا جس پر اسکو شامل تفتیش کیا گیاجس نے وقوعہ کو چھپانے کی کوشش کی پولیس نے جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا اورمقتول کی بیوی مسماۃ (ع) کو اسکے آشنا ملزم نعیم سمیت گرفتارکرلیا ہے۔ جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے مزید تفتیش جاریہے۔