پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف نوکری کا جھانسہ دیکر 5لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کا مقدمہ درج

ڈیرہ غازی خان (نئی دنیا)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورسابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ڈی جی خان کے تھانہ بی ایم پی سخی سرور میں ایک شہری ظفر حسین کی درخواست پردرج کیا گیا ہے، مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ زرتاج گل نے سول ہسپتال سخی سرور میں نوکری دلوانے کے عوض پانچ لاکھ روپے لیے،ڈھائی سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تو نوکری دلائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نےپشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی ۔ زرتاج گل صبح سے پشاور ہائیکورٹ میں موجود تھیں، جنہوں نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، ان کے وکلاء نے فوری سماعت کی کوششیں بھی کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں