ملتان میں آصف علی زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں ملاقاتیں کی ہیں، جس میں کئی سیاسی رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد نواز رند بیٹے سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
رحیم یار خان سے مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد انور بھی پیپلز پارٹی کے ہو گئے۔
بہاولنگر سے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد علی لالیکا، راؤ نجیب الرحمان، راؤ عزیزالرحمان اور افتخار احمد نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
وہاڑی سے تعلق رکھنے والے محمد ایوب سندیلا اور عمران سندیلا نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔