فرانس : 15 سالہ دو بچوں نے 14 سالہ پاکستانی بچی کو تشدد کے بعد دریا میں پھینک دیا ۔ بچی جابحق

فرانس (حمید چوہدری سے) پیرس کے قریبی شہر ارجنٹائل میں پیر کی شام پندرہ سالہ دو بچوں نے چودہ سالہ پاکستانی بچی کو تشدد کے بعد دریا میں پھینک دیا۔ ڈوبنے سے بچی ہلاک ہوگئی۔
ملزم نے گھر آکر اپنی والدہ کو سب کچھ بتایا اور اپنی پندرہ سالہ ساتھی گرل گرینڈ کے ساتھ فرار ہوگیا۔ ملزم کی والدہ نے پولیس کو آگاہ کیا۔ رات کے دو بجے دونوں ملزم ایک دوست کے گھر سے گرفتار۔
تینوں بچے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔
اور وقوعہ والی شام بچی کے والدین نے بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
ڈوبنے والی بچی کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ
ان کی بچی کو اسکول میں ہراساں کیا جاتا تھا اور بچی نے نے گھر میں بتایا تھا کہ اس کو اسکول میں ہراساں کیا جاتا ہے اور قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔
مرنے والی بچی کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں