اسلام آباد (نئی دنیا) سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ” سینیٹ میں آج آئین کو پامال کیا گیا ہے، آئین میں کوئی شق ہی نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں۔سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا آئین پر حملہ ہے۔اس قرارداد کو پاس کرنے والے تمام سینیٹرز پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔ سینیٹ آئین کے منافی کوئی قرارداد منظور ہی نہیں کرسکتا۔