پیرس ؛ فرانسیسی صدارتی میڈل آف آنرسابق ڈپٹی مئیر سجاد کھوکھر کی جانب سے پاکستان سے آئے ملک شکیل الرحمان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے اعزاز میں عشائیہ

فرانسیسی صدارتی میڈل آف آنر اور پہلے ایشیائی پاکستانی نژاد سابق ڈپٹی مئیر سجاد کھوکھر کی جانب سے پاکستان سے آئے ایڈووکیٹ و ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک شکیل الرحمان کے اعزاز میں شاہنواز ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیاگیا،

تقریب میں سابق کونسلر برطانیہ چوہدری پرویز ، سولیسٹر برطانیہ اقبال کھوکھر اور سابق ڈپٹی مئیر مبشر کھوکھر نے خصوصی طور پر شرکت کی، عشائیہ کی پروقار محفل میں چوہدری عارف،، راجہ عمران کیانی، میر قدیر ، شیخ جاوید ، عظیم بدر،، عمران چوہدری ،صحافی یونس خان ، سینئر صحافی ملک منیر احمد ، راجہ سلطان محمود اور سید شاہ زیب ارشد نے بھی شرکت کی، سابق ڈپٹی مئیر سجاد کھوکھر نے مہمانوں کی آمد پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، انکا کہنا تھا کہ کھانا تو ایک بہانہ ہے اصل مقصد دوستوں کو ایک جگہ یکجا کرنا اور پرانی یادوں کو تازہ کرنا ہے، ایڈووکیٹ ملک شکیل الرحمان نے شاندار اعشائیہ کے اہتمام پر سجاد کھوکھر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں