پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹیں جاری کردیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقہ این اے 117 سے سید آصف ہاشمی، این اے 118 سے شاہد عباس کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ این اے 119 سے افتخار شاہد،این اے 120 سے منیر احمد، این اے 121 سے افتخار شاہد اور این اے 122 سے چودھری عاطف ، این اے 123 سے محمد ضیا الحق، این اے 125 سے چودھری عبدالغفور خان اور این اے 126 سے امجد علی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں اتر رہے ہیں۔
اسی طرح این اے 128 سے عدیل غلام، این اے 129 سے اورنگزیب برکی جبکہ این اے 130 میں اقبال احمد خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔