ملک میں عام انتخابات 2024 کے حوالے سے گہماگہمی جاری ہے، سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوارمیدان میں اتاررہی ہیں،جس کو ٹکٹ ملا وہ تو خوش ہے لیکن ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والے کچھ امیدوار احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں اور کچھ پارٹی کے فیصلے کا ساتھ دے رہے ہیں۔اسی پر طرح آزاد امیدوار بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہےہیں۔
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46اور 47 سے آزاد امیدوار خواجہ سرا نایاب نے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کی فراہمی کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔
خواجہ سرا نایاب علی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ انہیں ’’ہری مرچ‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔