یورپ میں کام کرنے کے خواہش مندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ہنگری کو 80ہزار غیرملکی ورکرز کی فوری ضرورت ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہنگری میں 26مختلف شعبوں میں آسامیاں خالی ہیں۔ ان میں ویلڈرز اور فلیم کٹرز، اپ ہولسٹررز اور متعلقہ ورکرز، ٹریول اٹینڈنٹس اور ٹریول سٹیورڈز، سٹریٹ فوڈ سیلز پرسنز، شاپ سیلز اسسٹنٹس، شیٹ میٹل ورکرز، روفرز، پلپ اینڈ پیپرمیکنگ پلانٹ آپریٹرز، پلمبرز اور پائپ فٹرز، فزیو تھراپی ٹیکنیشنز اور اسسٹنٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کان کن اور متعلقہ لیبر، میٹل پراسیسنگ پلانٹ آپریٹرز، میڈیکل اینڈ ڈینٹل پروستھیٹک ٹیکنیشنز، انسولیشن ورکرز، ہینڈ پیکرز، گلاس اینڈ کریمک آپریٹرز، فلور لیئرز اینڈ ٹائل سیٹرز، فاسٹ فوڈ بنانے والے شیف، کنٹینک سنٹر سیلز پرسنز، کنکریٹ پلیسرز، کنکریٹ فنشرز اور متعلقہ ورکرز، کارپینٹرز اینڈ جوائنرز، قصاب اور متعلقہ ورکرز، بیوٹیشنز اور متعلقہ ورکرز اور ایئرکرافٹ پائلٹس اور متعلقہ ایسوسی ایٹ پروفیشنلز کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔غیریورپی باشندوں کے پاس ان ملازمتوں کے حصول کے لیے ہنگری کے چار قسم کے ورک ویزوں میں سے کوئی ایک ویزا ہونا لازمی ہے۔