سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ ملک میں جمہوریت کونئی سمت دے گا،اکبرایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کی جانب سے بلے کا نشان واپس لیے جانے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیئے جانے پر ردعمل دیدیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاعدالت نے تاریخی فیصلہ سنایا،سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں جمہوریت کونئی سمت دےگا، پی ٹی آئی کورول ماڈل بنانے کی طرف عملی قدم اٹھایا ہے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 روز میں جھوٹ کے بڑے بڑے بت ٹوٹے ہیں، 2011 میں ہم نے جو مہم شروع کی، اس میں پہلے فارن فنڈنگ کیس میں اللہ نے سرخرو کیا اور اب انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی سرخرو کیا،آج سچائی سامنے آئی ہے۔اس کیس کے فیصلے سے جمہوری عمل اب مزید آگے بڑھے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اب اس عمل میں شامل ہونا پڑے گا۔ قیادت کا انتخاب پارٹی کے کارکنوں کا حق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں