ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل، ڈرون حملوں میں کسی پاکستانی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان میں نشانہ بنائے گئے دہشتگردوں کا تعلق اسرائیل سے تھا۔
ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جرائم فوری ختم نہ ہوئے تو ہر ایک کو نقصان پہنچے گا۔انکا کہنا تھا کہ عراق میں حملے اسرائیلی ایجنسی موساد کی ایران مخالف سرگرمیوں کے جواب میں تھے۔حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران اپنی قومی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران عراق کی علاقائی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، عراقی علاقے کردستان سے موساد کی کارروائیوں کی انٹیلیجنس عراق سے شیئر کی تھیں۔