قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

پاکستان اور ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یورپ، وسط ایشیا سے آنیوالی ایئرلائنز کو مسقط روٹ سے پاکستان داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اےای) اور سعودی عرب سے آنے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں