گذشتہ 8 سال سے شادی کا جھانسہ دےکر 100 سے زائد افراد کو لوٹنے والی مادھوری گرفتار

100سے زائد شادیاں کر کے گھر وں کا صفایا کرنے والی ڈاکو حسینہ گرفتار، انکوائری میں حیرت انگیز انکشاف کر دیئے ۔
تفصیلات کےمطابق خوشاب پولیس نے قائد آ باد سے دلہن کے روپ میں گھروں کا صفایا کرنے والی ڈاکوحسینہ کا گروہ گرفتار کر لیا ، پولیس تحقیق میں انکشاف ہوا کہ نسرین عرف مادھوری پچھلے 8 سالوں میں 100 سے زائد افراد سے شادی کر کے لوٹ چکی ہے ۔

جنید نامی معذور شخص نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی کھلی کچہری میں درخواست گزاری کہ نسرین نامی عورت نے مجھ سے شادی کی اور 2 دن بعد گھر کا سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئی ہے ،پولیس نے جب
ملزمہ کی جانچ پڑتال کی تو پتہ چلا نسرین عرف مادھوری خوشاب کی تحصیل قائد آباد کی رہائشی ہے ، مزید تحقیق پر انکشاف ہوا کہ خاتون متعدد افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ چکی ہے اور باقاعدہ پورا گروہ ہے جس میں لڑکی کے نقلی ماں باپ،نکاح خواں شامل بھی ہے ۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نسرین عرف مادھوری کو گروہ سمیت گرفتار کر لیا جب کہ معذورشخص جنید کو اس کی رقم نقدی 3لاکھ روپے بھی واپس دلوا دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں