فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہوگیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہونے پر سرکوزی کو 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کرپشن کےمختلف الزامات پر گھر پر نظربند ہیں، سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔