گجرات(شاہد بیگ سے)تھانہ گلیانہ پولیس نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 9فروری کو تھانہ گلیانہ کے علاقہ کلک کے رہائشی محمد رضا نے پولیس کو اطلاع دی کہ چند روز قبل اس کا والد اور والدہ لکڑیاں کاٹنے کے لئے دونوں رکھ پبی سرکار گئے ہوئے تھے جہاں پر آپسی لڑائی جھگڑے میں والد محمد عنصر نے کلہاڑی کے وار کرکے والدہ رضوانہ پروین کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ انسپکٹر شاہد حسنین پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے نامزد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔بعد ازاں پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے سفاک ملزم محمد عنصر ولد غلام رسول کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی۔جبکہ گرفتار ملز م سے مزید تفتیش جاری ہے۔