جرمنی میں ایک خونخوار کتا اپنے مالک کا عضو مخصوصہ نوچ کر کھا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خوفناک واقعہ جرمنی کے شمال مغربی شہر ہرنی کا ہے جہاں آدمی گھر میں اکیلا اپنے کتے کے ساتھ رہتا تھا۔ رات کے پچھلے پہر 2بجے کے قریب ہمسایوں نے کتے کو مسلسل بھونکتے سنا تو پولیس کو کال کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس آئی تو گھر کے مالک نے دروازہ نہیں کھولا جس پر پولیس آفیسرز دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو گھر کا 66سالہ مالک خون میں لت پت پڑا تھا اور اس کا کتا بھی کمرے میں اس کے پاس موجود تھا۔ پولیس نے آدمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پالتو کتے نے اس شخص پر کیسے حملہ کر دیا۔ تاحال آدمی کی طرف سے بھی اس واقعے کی تفصیل نہیں بتائی گئی کیونکہ اسے ہسپتال میں لائے جانے کے بعد سے مصنوعی ’کوما‘ میں رکھا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آدمی کے ہوش میں آنے کے بعد ہی اس واقعے کی حقیقت معلوم ہو سکے گی۔