کھاریاں (سلیم اختر بٹ ) گجرات پولیس تھانہ ککرالی نے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیاگجرات پولیس تھانہ ککرالی نے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق مورخہ 30مارچ کو تھانہ ککرالی پولیس کو ایک خاتون نے اطلاع دی کہ موضع کتوار کے رہائشی ملزم ناظم حسین نے اسے راشن دینے کے بہانے اپنے گھر بلا کرزبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ککرالی نے فوری طور پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں زیر دفعہ 376iت پ مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔ جس نے واقعہ کے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزم کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ناظم حسین ساکن کتوا ر سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور ایسے واقعات میں ملوث درندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ترجمان گجرات پولیس