بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات مستنصر عطا باجوہ

ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ
ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمستنصر عطا باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن مہر ریاض احمد نازنے سرکل افسران،ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں سرکل افسران اور تمام ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیا، تمام افسران پر واضح کیا کہ بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور افسران کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔سائلین کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
ڈی پی او گجرات نے مزید کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہ ہے،تمام افسران شہریوں کے ساتھ اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں