یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین سمیت نارکوٹکس، راہزنی، ڈکیتی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون جاری

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بڑھتے ہوئے جرائم کے مدِ نظر پولیس کا یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، سینکڑوں افراد کو روزانہ کی بنیادوں پر نہ صرف چیک کیا جا رہا ہے بلکہ زبردست آپریشن میں نارکوٹکس، راہزنی، ڈکیتی، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفک قانونی کی خلاف ورزی جیسے مختلف جرائم میں ملوث تارکینِ وطن کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں ایتھنز شہر کے مرکز اومونیا اور متکسرغیو میں تقریباً 658 افراد کو پولیس نے چیک کیا جن میں سے 177 مختلف غیر ملکی تارکینِ وطن کو یونان میں قانونی رہائشی دستاویزات چیک کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور ان میں سے 32 افراد کو یونان میں رہائشی اجات نامہ نہ ہونے کی صورت میں گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ یونانی وزیر برائے سیاحت نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایتھنز شہر اب سیاحوں کیلئے صرف موسمِ گرما کی چھٹیاں منانے کا مقام نہیں بلکہ سال کے بارہ مہینے ایتھنز میں سیاح آتے ہیں۔ انہوں نے وزیرِ داخلہ یونان سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ ایتھنز شہر میں سیاحوں کے حفاظتی اقدامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پولیس کی نفری کو تعئینات کیا جائے اور سیاحتی مقامات پر پولیس کی گشت کو بڑھایا جائے۔

ان گرفتار کئے گئے یونان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراستی مراکز بھیج دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے وطن ملک بدر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں