اسپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار یورو فٹبال کپ جیت لیا۔

اسپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار یورو فٹبال کپ جیت لیا۔
انگلینڈ اور اسپین کے درمیان جرمنی کی شہر برلن میں کھیلے فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تاہم دوسرے ہاف میں میچ کے47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرے اسپین کر برتری دلائی، پھر 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔
مکل اورزیبال نے 86 ویں منٹ میں اسپین کا دوسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول کیا۔

یوں اسپین نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر چوتھی بار یورو چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک بن گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں