بیرسٹر امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر،نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کواڈینیٹرپاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز، اے پی ایل برطانیہ کے بیرسٹر امجد ملک کوپنجاب اوورسیز کمیشن کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے 10اکتوبر کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے دور میں بطور وائس چیئرمین او پی سی خدمات سر انجام دیں جبکہ انہوں نے او پی سی کے مسودے کو قانون کی شکل دے کر پنجاب اسمبلی سے بھی منظور کرا یا۔انہوں نے بینظیر بھٹواور میاں نواز شریف کے درمیان چارٹرڈ آف ڈیموکریسی بھی تحریر کیا ۔ وہ انگلینڈ سپریم کورٹ کے بیرسٹر ہونے کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے بھی وکیل ہیں۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے ہمراہ سال 2000میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا بہترین وکیل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا انہوں نےتارکین وطن کی مشکلات کے ازالے کے علاوہ ان ممالک کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو وطن بجھوایا۔ وہ تین کتب کے مصنف بھی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں