کھاریاں ( سلیم بٹ سے )کھاریاں پریس کلب کے روح رواں احسان الحق کے بلائے گئے ہنگامی کابینہ اجلاس کلب کے صدر گل بخشالوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں کلب چیئر مین چوہدری محمد انور چوہان ، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین نقوی ، فنانس سیکرٹری سلیم بٹ ، سیکرٹری اطلاعات شاید بیگ شریک ِ اجلاس تھے ، اجلاس میں احسان الحق کی قرار داد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شرکائے نے اتفاق رائے قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ کھاریاں پریس کلب اپنے قلمی اور صحافتی اعزاز کو برقرار رکھے گا ، ہم اخبار نویس اپنے اپنے اخباری ادارے کے احکامات اور ہدایات کے پاپند ہیں،ہم سنی سنائی خبروں کی تشہیر نہیں کیا کر تے ، کھاریاں شہر کی انتظامیہ اور پویس کے حوالے ہمیں ملنے والی ہر خبر کی تصدیق ہمارا صحافتی فرض ہے ادارے ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن ہم اپنے احترام کا بھی دفاع کریں گے
اجلاس کے اختتام پر کلب کے صدر گل بخشالوی کے چلے جانے کے بعد ڈی ایس پی آفس نے فو ن پر اطلاع دی کہ سرکل کھاریاں کے
ڈی ایس پی عرفان صفدر اعوان اور تھانہ صدر کھاریاں کے ایس ایچ او لیاقت گجر پریس کلب میں صحافی برادری سے ملاقات کے لئے آرہے ہیں ۔ڈی ایس پی عرفان صفدر اعوان اور ایس ایچ او لیاقت گجر کھاریاں پریس کلب تشریف لائے تو کلب کے چیئر مین چوہدری محمد انور چوہان
اور حاضر کلب ممبران نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا، باہمی گفتگو میں ڈی ایس پی عرفان صفدر اعوان اور کلب کے چیئرمین محمد انور چوہان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ معاشرتی زندگی کے حسن کے لئے پولیس اور صحافی اپنا کردار بخوبی سرانجام دیں گے
پریس کلب کے صدر گل بخشالوی نے کہا کہ اجلاس کے اختتام پر میں کلب سے چلا آیا تھا ملاقات نہیں ہو سکی میں ڈی ایس پی عرفان صفدر اعوان اور ایس ایچ او لیاقت گجر کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہوں گا کہ حقائق کی نشاندہی ہمارا قلمی فرض ہے میں جانتا ہوںپولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ، معاشرتی ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کھاریاں پریس کلب پولیس کے شانہ بشانہ ہےہم مل کر کھاریاں سرکل میں مذہبی اور معاشرتی امن کے لئے باہمی تعاون سے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔