یونان میں تارکین وطن پر تشدد اور ان کی رہائی کے لیے 2000 یورو مانگنے والے 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھیسالونیکی شہر میں پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا جو مراکشی (ماروکو) سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو یرغمال بنائے ہوئے تھے اور ان پر بدترین تشدد کر کے ان کی رہائی کے لئے تاوان کی رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس گینگ کو دیاواٹا، تھیسالونیکی میں ایک پولیس آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ جس میں 8 یونانی اور ایک پاکستانی باشندہ شامل تھے۔
اس گینگ نے 7 مراکشی باشندے روما بستی “آئیا صوفیہ” کے قریب ایک لاوارث خالی گھر میں 24 گھنٹے تک رہے جہاں اس گینگ کے ملزمان نے ان مراکشی باشندوں پر بری طرح جسمانی تشدد کیا اور رہائی کیلئے تاوان کی رقم مانگی۔
اس گینگ نے مراکشی باشندوں پر تشدد کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بنا کر ان کے لواحقین کو بھیجیں اور تاوان کا مطالبہ کیا جس کے بعد لواحقین نے مقامی پولیس سے مدد مانگی اور پولیس نے بروقت کاروائی کر کے 7 مراکش باشندوں کو بازیاب کر لیا اور اغواء برائے تاوان کے گینگ کو حراست میں لے لیا۔