مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی

دفتر خارجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ مراکش کے شہر دخلہ کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شہریوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ سے اسپین کے جزائر کینری جانے کی کوشش میں 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر پاکستانی ہیں۔

مراکشی حکام نے 2 جنوری کو موریطانیہ سے 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن کو لے کر روانہ ہونے والی کشتی سے 36 افراد کو بچا لیا ہے۔

وزارت خارجہ نے آج کہا کہ رباط میں سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کے لیے فوری امداد پہنچائی گئی ہے۔

سفارت خانے نے خوراک، پانی، ادویات اور کپڑوں سمیت ضروری سامان کا انتظام کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دخلہ میں مقامی حکام ہماری سفارتی رسائی کے جواب میں پناہ اور طبی دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔

سفارت خانے کی قونصلر ٹیم اس وقت دخلا میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور مقامی حکام کے ساتھ تعاون کے لئے موجود ہے۔

حکومت مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کے لئے جامع مدد کو یقینی بنایا جاسکے اور واپسی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جاسکے۔

ہم سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے۔

زندہ بچ جانے والوں کی فہرست:

  • مدثر حسین (شناختی کارڈ: 34202-6131193-3، ڈی او بی: 5/3/1993، پاسپورٹ: ZV6891933)
  • وسیم خالد (شناختی کارڈ: 34403-4305069-9، ڈی او بی: 15/8/1988، پاسپورٹ: WQ4110695)
  • محمد خالق (شناختی کارڈ: 34603-2353241-1، ڈی او بی: 18/1/1980، پاسپورٹ: HF4102415)
  • عبدالغفار (شناختی کارڈ: 33203-6590419-1، ڈی او بی: 12/12/2000، پاسپورٹ: CE4184192)
  • گل شمیر (شناختی کارڈ: 35404-5022277-3، ڈی او بی: 14/9/2003، پاسپورٹ: UR5152771)
  • تنویر احمد (شناختی کارڈ: 37302-7926447-9، ڈی او بی: 30/10/1992، پاسپورٹ: WE1164473)
  • سید محمد عباس کاظمی (شناختی کارڈ: 34603-1372157-1، ڈی او بی: 24/5/1998، پاسپورٹ: CR4851572)
  • غلام مصطفی (شناختی کارڈ: 34202-2841954-9، ڈی او بی: 26/6/2004، پاسپورٹ: FE0879541)
  • سید بدر محی الدین (شناختی کارڈ: 34403-4975003-7، ڈی او بی: 25/4/1989، پاسپورٹ: AG0190032)
  • عمران اقبال (شناختی کارڈ: 34202-0847176-5، ڈی او بی: 20/2/1990، پاسپورٹ: GF1331762)
  • شعیب ظفر (شناختی کارڈ: 34402-3696128-9، ڈی او بی: 30/6/1989، پاسپورٹ: BP5521285)
  • علی حسن (شناختی کارڈ: 34402-0896750-1، ڈی او بی: 15/6/2001، پاسپورٹ: MT6807502)
  • سید مہتاب الحسن (شناختی کارڈ: 34202-6549895-1، ڈی او بی: 29/1/2005، پاسپورٹ: UE6808951)
  • عزیر بشارت (شناختی کارڈ: 34202-3872445-7، ڈی او بی: 27/2/1997، پاسپورٹ: DP3844452)
  • محمد آصف (شناختی کارڈ: 34301-1767148-7، ڈی او بی: 3/6/1975، پاسپورٹ: DC1881482)
  • مجاہد علی (شناختی کارڈ: 35404-4511945-7، ڈی او بی: 11/2/1993، پاسپورٹ: VM1809453)
  • عامر علی (شناختی کارڈ: 34101-4462488-1، ڈی او بی: 16/7/2003، پاسپورٹ: ZK1824881)
  • محمد عمر فاروقی (شناختی کارڈ: 34503-0382485-5، ڈی او بی: 16/4/2004، پاسپورٹ: KC8964851)
  • بلاول اقبال (شناختی کارڈ: 37405-7075359-7، ڈی او بی: 1/12/1998، پاسپورٹ: XE1333591)
  • ارسلان (شناختی کارڈ: 34601-5160483-1، ڈی او بی: 5/10/2002، پاسپورٹ: JX1914831)
  • عرفان احمد (شناختی کارڈ: 34601-5525085-5، ڈی او بی: 13/4/1984، پاسپورٹ: KJ1150853)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں