گجرات تھانہ گلیانہ پولیس کی بڑی کاروای بھابی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار آلہ قتل بر آمد

گجرات تھانہ گلیانہ پولیس کی بڑی کاروائی
بھابی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14فروری 2025 کو تھانہ گلیانہ پولیس کومحمد یوسف نامی شخص نے اطلاع دی کہ میرے بیوی شبانہ کوثر کومیر بھائی نے دستی پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہSI محمد انور پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے نامزد ملزم کے خلاف مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس استعمال کرتے ہوئے محض چند دنوں میں ملزم عمران مالک کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔۔ ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے جس میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں