اے سی کھاریاں کی شادی ہالز میں انسپکشن، دین پیلس پر خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے دین پیلس اور ڈریم لینڈ مارکی کا دورہ کیا اور وہاں حکومتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انسپکشن کے دوران دین پیلس میں خلاف ورزی پائی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شادی ہالز میں ون ڈش اور دیگر حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔