فلسطینی صدرمحمود عباس نے پہلگام حملے کو گھناؤنا قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی

فلسطینی صدرمحمود عباس نے پہلگام حملے کو گھناؤنا قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےبھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خط میں ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے پہلگام میں حالیہ حملہ دہشت گردانہ حملے کے بعد شدید مذمت کی ہے اور ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے تھی۔ صدر عباس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جہاں انہوں نے حملے کو”گھناؤنا عمل” قرار دیا اور معصوم جانوں کے المناک نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
محمود عباس نے لکھا،کہ المناک واقعے پر بہت افسوس ہے ۔انہوں نے امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کی کوششوںکیلئے فلسطین حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا،
محمود عباس نے کہ کہ وادی کشمیر میں ہونیوالے گھناؤنے فعل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور اس کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں ہندوستان کے لئے اپنی حمایت کرتے ہیں۔صدر عباس نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں