لالہ موسیٰ(محمدکامران سے)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالانہ رینیول کا ہیلپ ڈیسک حسب روایت سید آصف رضا نقوی سابقہ سنئیر نائب صدر کی زیر نگرانی پیس ٹریولز ظہورالہی سٹیڈیم کچہری چوک گجرات پر لگایا گیا کیمپ کا افتتاح سنئیر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس حسن عادل نے کیا.جبکہ سیکرٹری عتیق الرحمن ممبران کی معاونت کے لئے موجود تھے.ممبران کی کثیر تعداد نے آئندہ سال کےلئے اپنی ممبرشپ کی تجدید کروائی اور گجرات چیمبر کی انکے ڈور سٹپ پر دی گی اس سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا اس موقعہ پر محترمہ عشرت شاہین ایڈوکیٹ،ناصر کھوکھر ایڈوکیٹ،فیاض الحسن ایڈوکیٹ،مرزا شاہد،عمران لطیف،سید سمیر شاہ،ڈاکٹر رزاق غفاری ،ابوبکر سیٹھی،شیخ محمدافضال ممبران کی راہنمائی کے لئے موجود رہے