لالہ موسیٰ (محمد کامران سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد عمران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق مغلیہ دور میں تعمیر ہونیوالی باولی کھاریاں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے پر اب تک30 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، باولی کی داخلی راستے کو خوبصورت بنا دیا گیا ہے، باولی کی تقریباً 30 فٹ تک کھدائی کرکے اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے،منصوبے پر ایک کروڑروپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ مستقبل میں نقصان سے بچانے کیلئے باولی کے اطراف حفاظتی جنگلے لگائے جائیں گے۔اکبر اعظم کے دور میں تعمیر ہونیوالی باولی کی بحالی سے کھاریاں کی تاریخی اہمیت اجاگر ہونے کے ساتھ علاقہ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا.